Tuesday, December 2, 2025

ڈپریشن اور پاکستانی سوسائٹی

 پاکستان کی سوسائٹی میں ڈپریشن ایک بہت کامن بیماری ہے اور لوگ اس کو بھوت پریت اور جن تعویذ گنڈا نظر لگنا ٹھنڈا گرم ہونا یا ناف کا اترنا یا حسبہ یا اس قسم کی مختلف قسم کی چیزوں کے ساتھ جوڑتے ہیں اور مریض کو جسمانی اور نفسیاتی دونوں علامات ہوتی ہیں لیکن مریض ڈاکٹر یا سائیکیٹرس کے پاس جانے کی بجائے ا مختلف ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں جو کہ سائیکل ٹرسٹ نہیں ہوتے یا وہ پیر فقیر دم درود اور عامل لوگوں کے پاس جاتے ہیں یا نافت اوروانے اور چڑھانے والے لوگوں کے پاس جاتے ہیں اور اپنا علاج کرواتے ہیں تو اس سے مریض کو کوئی افاقہ نہیں ہوتا بلکہ الٹا وقت کے ساتھ بیماری بڑھتی جاتی ہے اور کوئی افاقہ نہیں ہوتا 

تو ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک ایسا مریض جس کو جسمانی دار دیا چکر انا نیند کا ڈسٹرب ہونا دل کا خفا رہنا لوگوں کے ساتھ بات کرنے کو دل نہ کرنا کام میں دل نہ لگنا یا اپنے روزگار میں دل نہ لگنا غصہ انا اور کھانے پینا کام ہو جانا اور زندگی سے بیزاری اور موت کے بارے میں خیالات ائیں اور موت کے بارے میں پلانز بھی بنائے یا موت کے بارے میں خودکشی کے پلانز بھی بنائے یا کبھی خودکشی کی ٹرائی کی ہو تو اسے کسی ماہر نفسیات کے پاس جانا لازمی اور ضروری ہوتا ہے یہ واحد طریقہ ہے جس سے اس انسان کی جان بچائی جا سکتی ہے اور اس کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے 


اس پوسٹ سے میں امید کرتا ہوں کہ بہت سارے لوگوں کو یہ بات ذہن میں کلیئر ہو گئی ہوگی کہ ڈپریشن ایک بیماری ہے اور اس کا علاج ماہر نفسیات ہی کر سکتے ہیں اس کا علاج جادو ٹونا یا ٹوٹکوں سے نہیں ہو سکتا اور یہ سب اپنے اپ کو دھوکہ دینے اور وقت ضائع کرنے والی بات ہے بلکہ وقت کے ساتھ ذہنی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں اور پھر اتنی ا شدید اور بڑی ہوئی ہوتی ہیں کہ وہ کرانے کی یعنی جن بیماریوں کو ہم کہتے ہیں میڈیکل میں کہ جو دائمی ہو جاتی ہیں تو وہ دائمی بیماریاں بن جاتی ہیں اور ایسے مریض ٹھیک ہونے کے بجائے وقت کے ساتھ ساتھ خراب ہوتے ہیں اور پھر جب وہ ڈاکٹر کے پاس جاتے بھی ہیں تو ان کو ادویات کا اثر نہیں پڑتا 


تو امید ہے کہ اس پوسٹ کے ذریعے اپ لوگوں کو بہت ساری باتوں کا وضاحت ہو گئی ہوگی اور اگر اپ لوگوں کے ذہن میں کوئی اس طرح کا سوال ہے کہ جو اس ٹاپک سے متعلق ہیں تو اپ کمنٹ سیکشن میں سوال پوچھ سکتے ہیں میں انشاءاللہ ان کے جواب بھی دوں گا اور اپ لوگوں کو مزید گائیڈ بھی کروں گا تو نیکسٹ ٹاپک تک کے لیے اجازت چاہتا ہوں اللہ حافظ